24
خدمت کے لئے اماموں کے گروہ
1 ہارون کی اولاد کو بھی مختلف گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ ہارون کے چار بیٹے ندب، ابیہو، اِلی عزر اور اِتمر تھے۔ 2 ندب اور ابیہو اپنے باپ سے پہلے مر گئے، اور اُن کے بیٹے نہیں تھے۔ اِلی عزر اور اِتمر امام بن گئے۔ 3 داؤد نے اماموں کو خدمت کے مختلف گروہوں میں تقسیم کیا۔ صدوق اور اخی مَلِک نے اِس میں داؤد کی مدد کی (صدوق اِلی عزر کی اولاد میں سے اور اخی مَلِک اِتمر کی اولاد میں سے تھا)۔ 4 اِلی عزر کی اولاد کو 16 گروہوں میں اور اِتمر کی اولاد کو 8 گروہوں میں تقسیم کیا گیا، کیونکہ اِلی عزر کی اولاد کے اِتنے ہی زیادہ خاندانی سرپرست تھے۔ 5 تمام ذمہ داریاں قرعہ ڈال کر اِن مختلف گروہوں میں تقسیم کی گئیں، کیونکہ اِلی عزر اور اِتمر دونوں خاندانوں کے بہت سارے ایسے افسر تھے جو پہلے سے مقدِس میں رب کی خدمت کرتے تھے۔
6 یہ ذمہ داریاں تقسیم کرنے کے لئے اِلی عزر اور اِتمر کی اولاد باری باری قرعہ ڈالتے رہے۔ قرعہ ڈالتے وقت بادشاہ، اسرائیل کے بزرگ، صدوق امام، اخی مَلِک بن ابیاتر اور اماموں اور لاویوں کے خاندانی سرپرست حاضر تھے۔ میرمنشی سمعیاہ بن نتنی ایل نے جو خود لاوی تھا خدمت کے اِن گروہوں کی فہرست ذیل کی ترتیب سے لکھ لی جس طرح وہ قرعہ ڈالنے سے مقرر کئے گئے،
7 1۔ یہویریب،
2۔ یدعیاہ،
8 3۔ حارِم،
4۔ سعوریم،
9 5۔ ملکیاہ،
6۔ میامین،
10 7۔ ہقوض،
8۔ ابیاہ،
11 9۔ یشوع،
10۔ سکنیاہ،
12 11۔ اِلیاسب،
12۔ یقیم،
13 13۔ خُفّاہ،
14۔ یسبِئاب،
14 15۔ بِلجہ،
16۔ اِمّیر،
15 17۔ خزیر،
18۔ فِضیض،
16 19۔ فتحیاہ،
20۔ یحِزقیل،
17 21۔ یکین،
22۔ جمول،
18 23۔ دِلایاہ،
24۔ معزیاہ۔
19 اماموں کو اِسی ترتیب کے مطابق رب کے گھر میں آ کر اپنی خدمت سرانجام دینی تھی، اُن ہدایات کے مطابق جو رب اسرائیل کے خدا نے اُنہیں اُن کے باپ ہارون کی معرفت دی تھیں۔
خدمت کے لئے لاویوں کے مزید گروہ
20 ذیل کے لاویوں کے مزید خاندانی سرپرست ہیں:
عمرام کی اولاد میں سے سوبائیل،
سوبائیل کی اولاد میں سے یحدیاہ
21 رحبیاہ کی اولاد میں سے یِسیاہ سرپرست تھا،
22 اِضہار کی اولاد میں سے سلومیت،
سلومیت کی اولاد میں سے یحت،
23 حبرون کی اولاد میں سے بڑے سے لے کر چھوٹے تک یریاہ، امریاہ، یحزی ایل اور یقمعام،
24 عُزی ایل کی اولاد میں سے میکاہ،
میکاہ کی اولاد میں سے سمیر،
25 میکاہ کا بھائی یِسیاہ،
یِسیاہ کی اولاد میں سے زکریاہ،
26 مِراری کی اولاد میں سے محلی اور مُوشی،
اُس کے بیٹے یعزیاہ کی اولاد،
27 مِراری کے بیٹے یعزیاہ کی اولاد میں سے سوہم، زکور اور عِبری،
28-29 محلی کی اولاد میں سے اِلی عزر اور قیس۔ اِلی عزر بےاولاد تھا جبکہ قیس کے ہاں یرحمئیل پیدا ہوا۔
30 مُوشی کی اولاد میں سے محلی، عِدر اور یریموت بھی لاویوں کے اِن مزید خاندانی سرپرستوں میں شامل تھے۔
31 اماموں کی طرح اُن کی ذمہ داریاں بھی قرعہ اندازی سے مقرر کی گئیں۔ اِس سلسلے میں سب سے چھوٹے بھائی کے خاندان کے ساتھ اور سب سے بڑے بھائی کے خاندان کے ساتھ سلوک برابر تھا۔ اِس کارروائی کے لئے بھی داؤد بادشاہ، صدوق، اخی مَلِک اور اماموں اور لاویوں کے خاندانی سرپرست حاضر تھے۔