2
واپس آئے ہوئے اسرائیلیوں کی فہرست
1 ذیل میں یہوداہ کے اُن لوگوں کی فہرست ہے جو جلاوطنی سے واپس آئے۔ بابل کا بادشاہ نبوکدنضر اُنہیں قید کر کے بابل لے گیا تھا، لیکن اب وہ یروشلم اور یہوداہ کے اُن شہروں میں پھر جا بسے جہاں اُن کے خاندان پہلے رہتے تھے۔ 2 اُن کے راہنما زرُبابل، یشوع، نحمیاہ، سرایاہ، رعلایاہ، مردکی، بِلشان، مِسفار، بِگوَئی، رحوم اور بعنہ تھے۔ ذیل کی فہرست میں واپس آئے ہوئے خاندانوں کے مرد بیان کئے گئے ہیں۔
3 پرعوس کا خاندان: 2,172،
4 سفطیاہ کا خاندان: 372،
5 ارخ کا خاندان: 775،
6 پخت موآب کا خاندان یعنی یشوع اور یوآب کی اولاد: 2,812،
7 عیلام کا خاندان: 1,254،
8 زتّو کا خاندان: 945،
9 زکی کا خاندان: 760،
10 بانی کا خاندان: 642،
11 ببی کا خاندان: 623،
12 عزجاد کا خاندان: 1,222،
13 ادونِقام کا خاندان: 666،
14 بِگوَئی کا خاندان: 2,056،
15 عدین کا خاندان: 454،
16 اطیر کا خاندان یعنی حِزقیاہ کی اولاد: 98،
17 بضی کا خاندان: 323،
18 یورہ کا خاندان: 112،
19 حاشوم کا خاندان: 223،
20 جِبّار کا خاندان: 95،
21 بیت لحم کے باشندے: 123،
22 نطوفہ کے 56 باشندے،
23 عنتوت کے باشندے: 128،
24 عزماوت کے باشندے: 42،
25 قِریَت یعریم، کفیرہ اور بیروت کے باشندے: 743،
26 رامہ اور جِبع کے باشندے: 621،
27 مِکماس کے باشندے: 122،
28 بیت ایل اور عَی کے باشندے: 223،
29 نبو کے باشندے: 52،
30 مجبیس کے باشندے: 156،
31 دوسرے عیلام کے باشندے: 1,254،
32 حارِم کے باشندے: 320،
33 لُود، حادید اور اونو کے باشندے: 725،
34 یریحو کے باشندے: 345،
35 سناآہ کے باشندے: 3,630۔
36 ذیل کے امام جلاوطنی سے واپس آئے۔
یدعیاہ کا خاندان جو یشوع کی نسل کا تھا: 973،
37 اِمّیر کا خاندان: 1,052،
38 فشحور کا خاندان: 1,247،
39 حارِم کا خاندان: 1,017۔
40 ذیل کے لاوی جلاوطنی سے واپس آئے۔ یشوع اور قدمی ایل کا خاندان یعنی ہوداویاہ کی اولاد: 74،
41 گلوکار: آسف کے خاندان کے 128 آدمی،
42 رب کے گھر کے دربان: سلّوم، اطیر، طلمون، عقّوب، خطیطا اور سوبی کے خاندانوں کے 139 آدمی۔
43 رب کے گھر کے خدمت گاروں کے درجِ ذیل خاندان جلاوطنی سے واپس آئے۔
ضیحا، حسوفا، طبّعوت، 44 قروس، سیعہا، فدون، 45 لِبانہ، حجابہ، عقّوب، 46 حجاب، شلمی، حنان، 47 جِدّیل، جحر، ریایاہ، 48 رضین، نقودا، جزّام، 49 عُزّا، فاسح، بسی، 50 اسنہ، معونیم، نفوسیم، 51 بقبوق، حقوفا، حرحور، 52 بضلوت، محیدا، حرشا، 53 برقوس، سیسرا، تامح، 54 نضیاح اور خطیفا۔
55 سلیمان کے خادموں کے درجِ ذیل خاندان جلاوطنی سے واپس آئے۔
سوطی، سوفرت، فرودا، 56 یعلہ، درقون، جِدّیل، 57 سفطیاہ، خطّیل، فوکرت ضبائم اور امی۔
58 رب کے گھر کے خدمت گاروں اور سلیمان کے خادموں کے خاندانوں میں سے واپس آئے ہوئے مردوں کی تعداد 392 تھی۔
59-60 واپس آئے ہوئے خاندانوں دِلایاہ، طوبیاہ اور نقودا کے 652 مرد ثابت نہ کر سکے کہ اسرائیل کی اولاد ہیں، گو وہ تل ملح، تل حرشا، کروب، ادون اور اِمّیر کے رہنے والے تھے۔
61-62 حبایاہ، ہقوض اور برزلی کے خاندانوں کے کچھ امام بھی واپس آئے، لیکن اُنہیں رب کے گھر میں خدمت کرنے کی اجازت نہ ملی۔ کیونکہ گو اُنہوں نے نسب ناموں میں اپنے نام تلاش کئے اُن کا کہیں ذکر نہ ملا، اِس لئے اُنہیں ناپاک قرار دیا گیا۔ (برزلی کے خاندان کے بانی نے برزلی جِلعادی کی بیٹی سے شادی کر کے اپنے سُسر کا نام اپنا لیا تھا۔) 63 یہوداہ کے گورنرنے حکم دیا کہ اِن تین خاندانوں کے امام فی الحال قربانیوں کا وہ حصہ کھانے میں شریک نہ ہوں جو اماموں کے لئے مقرر ہے۔ جب دوبارہ امامِ اعظم مقرر کیا جائے تو وہی اُوریم اور تُمیم نامی قرعہ ڈال کر معاملہ حل کرے۔
64 کُل 42,360 اسرائیلی اپنے وطن لوٹ آئے، 65 نیز اُن کے 7,337 غلام اور لونڈیاں اور 200 گلوکار جن میں مرد و خواتین شامل تھے۔
66 اسرائیلیوں کے پاس 736 گھوڑے، 245 خچر، 67 435 اونٹ اور 6,720 گدھے تھے۔
68 جب وہ یروشلم میں رب کے گھر کے پاس پہنچے تو کچھ خاندانی سرپرستوں نے اپنی خوشی سے ہدیئے دیئے تاکہ اللہ کا گھر نئے سرے سے اُس جگہ تعمیر کیا جا سکے جہاں پہلے تھا۔ 69 ہر ایک نے اُتنا دے دیا جتنا دے سکا۔ اُس وقت سونے کے کُل 61,000 سِکے، چاندی کے 2,800 کلو گرام اور اماموں کے 100 لباس جمع ہوئے۔
70 امام، لاوی، گلوکار، رب کے گھر کے دربان اور خدمت گار، اور عوام کے کچھ لوگ اپنی اپنی آبائی آبادیوں میں دوبارہ جا بسے۔ یوں تمام اسرائیلی دوبارہ اپنے اپنے شہروں میں رہنے لگے۔