11
یروشلم اور یہوداہ کے باشندے
قوم کے بزرگ یروشلم میں آباد ہوئے تھے۔ فیصلہ کیا گیا کہ باقی لوگوں کے ہر دسویں خاندان کو مُقدّس شہر یروشلم میں بسنا ہے۔ یہ خاندان قرعہ ڈال کر مقرر کئے گئے۔ باقی خاندانوں کو اُن کی مقامی جگہوں میں رہنے کی اجازت تھی۔ لیکن جتنے لوگ اپنی خوشی سے یروشلم جا بسے اُنہیں دوسروں نے مبارک باد دی۔
ذیل میں صوبے کے اُن بزرگوں کی فہرست ہے جو یروشلم میں آباد ہوئے۔ (اکثر لوگ یہوداہ کے باقی شہروں اور دیہات میں اپنی موروثی زمین پر بستے تھے۔ اِن میں عام اسرائیلی، امام، لاوی، رب کے گھر کے خدمت گار اور سلیمان کے خادموں کی اولاد شامل تھے۔ لیکن یہوداہ اور بن یمین کے چند ایک لوگ یروشلم میں جا بسے۔)
یہوداہ کا قبیلہ:
فارص کے خاندان کا عتایاہ بن عُزیّاہ بن زکریاہ بن امریاہ بن سفطیاہ بن مہلل ایل،
سِلونی کے خاندان کا معسیاہ بن باروک بن کُل حوزہ بن حزایاہ بن عدایاہ بن یویریب بن زکریاہ۔
فارص کے خاندان کے 468 اثر و رسوخ رکھنے والے آدمی اپنے خاندانوں سمیت یروشلم میں رہائش پذیر تھے۔
بن یمین کا قبیلہ:
سَلّو بن مسُلّام بن یوعید بن فِدایاہ بن قولایاہ بن معسیاہ بن ایتی ایل بن یسعیاہ۔
سَلّو کے ساتھ جبّی اور سلّی تھے۔ کُل 928 آدمی تھے۔ اِن پر یوایل بن زِکری مقرر تھا جبکہ یہوداہ بن سنوآہ شہر کی انتظامیہ میں دوسرے نمبر پر آتا تھا۔
10 یروشلم میں ذیل کے امام رہتے تھے۔
یدعیاہ، یویریب، یکین 11 اور سرایاہ بن خِلقیاہ بن مسُلّام بن صدوق بن مِرایوت بن اخی طوب۔ سرایاہ اللہ کے گھر کا منتظم تھا۔
12 اِن اماموں کے 822 بھائی رب کے گھر میں خدمت کرتے تھے۔
نیز، عدایاہ بن یروحام بن فللیاہ بن امصی بن زکریاہ بن فشحور بن ملکیاہ۔ 13 اُس کے ساتھ 242 بھائی تھے جو اپنے اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔
اِن کے علاوہ امَشسی بن عزرایل بن اخزی بن مسِلّموت بن اِمّیر۔ 14 اُس کے ساتھ 128 اثر و رسوخ رکھنے والے بھائی تھے۔ زبدی ایل بن ہجدولیم اُن کا انچارج تھا۔
15 ذیل کے لاوی یروشلم میں رہائش پذیر تھے۔ سمعیاہ بن حسوب بن عزری قام بن حسبیاہ بن بُنی،
16 نیز سبّتی اور یوزبد جو اللہ کے گھر سے باہر کے کام پر مقرر تھے،
17 نیز شکرگزاری کا راہنما متنیاہ بن میکا بن زبدی بن آسف تھا جو دعا کرتے وقت حمد و ثنا کی راہنمائی کرتا تھا،
نیز اُس کا مددگار متنیاہ کا بھائی بقبوقیاہ،
اور آخر میں عبدا بن سموع بن جلال بن یدوتون۔
18 لاویوں کے کُل 284 مرد مُقدّس شہر میں رہتے تھے۔
19 رب کے گھر کے دربانوں کے درجِ ذیل مرد یروشلم میں رہتے تھے۔
عقّوب اور طلمون اپنے بھائیوں سمیت دروازوں کے پہرے دار تھے۔ کُل 172 مرد تھے۔
 
20 قوم کے باقی لوگ، امام اور لاوی یروشلم سے باہر یہوداہ کے دوسرے شہروں میں آباد تھے۔ ہر ایک اپنی آبائی زمین پر رہتا تھا۔
21 رب کے گھر کے خدمت گار عوفل پہاڑی پر بستے تھے۔ ضیحا اور جِسفا اُن پر مقرر تھے۔
22 یروشلم میں رہنے والے لاویوں کا نگران عُزّی بن بانی بن حسبیاہ بن متنیاہ بن میکا تھا۔ وہ آسف کے خاندان کا تھا، اُس خاندان کا جس کے گلوکار اللہ کے گھر میں خدمت کرتے تھے۔ 23 بادشاہ نے مقرر کیا تھا کہ آسف کے خاندان کے کن کن آدمیوں کو کس کس دن رب کے گھر میں گیت گانے کی خدمت کرنی ہے۔
24 فتحیاہ بن مشیزب ایل اسرائیلی معاملوں میں فارس کے بادشاہ کی نمائندگی کرتا تھا۔ وہ زارح بن یہوداہ کے خاندان کا تھا۔
25 یہوداہ کے قبیلے کے افراد ذیل کے شہروں میں آباد تھے۔
قِریَت اربع، دیبون اور قبضئیل گرد و نواح کی آبادیوں سمیت، 26 یشوع، مولادہ، بیت فلط، 27 حصار سوعال، بیرسبع گرد و نواح کی آبادیوں سمیت، 28 صِقلاج، مکوناہ گرد و نواح کی آبادیوں سمیت، 29 عین رِمّون، صُرعہ، یرموت، 30 زنوح، عدُلام گرد و نواح کی حویلیوں سمیت، لکیس گرد و نواح کے کھیتوں سمیت اور عزیقہ گرد و نواح کی آبادیوں سمیت۔ غرض، وہ جنوب میں بیرسبع سے لے کر شمال میں وادیٔ ہنوم تک آباد تھے۔
31 بن یمین کے قبیلے کی رہائش ذیل کے مقاموں میں تھی۔
جِبع، مِکماس، عیّاہ، بیت ایل گرد و نواح کی آبادیوں سمیت، 32 عنتوت، نوب، عننیاہ، 33 حصور، رامہ، جِتّیم، 34 حادید، ضبوعیم، نبلّاط، 35 لُود، اونو اور کاری گروں کی وادی۔
36 لاوی قبیلے کے کچھ خاندان جو پہلے یہوداہ میں رہتے تھے اب بن یمین کے قبائلی علاقے میں آباد ہوئے۔