128
جس خاندان کو اللہ برکت دیتا ہے
1 زیارت کا گیت۔
مبارک ہے وہ جو رب کا خوف مان کر اُس کی راہوں پر چلتا ہے۔
2 یقیناً تُو اپنی محنت کا پھل کھائے گا۔ مبارک ہو، کیونکہ تُو کامیاب ہو گا۔
3 گھر میں تیری بیوی انگور کی پھل دار بیل کی مانند ہو گی، اور تیرے بیٹے میز کے ارد گرد بیٹھ کر زیتون کی تازہ شاخوں* تازہ شاخوں: اِس سے مراد ہے پیوندکاری کے لئے درخت سے کاٹی گئی ٹہنیاں۔ کی مانند ہوں گے۔
4 جو آدمی رب کا خوف مانے اُسے ایسی ہی برکت ملے گی۔
5 رب تجھے کوہِ صیون سے برکت دے۔ وہ کرے کہ تُو جیتے جی یروشلم کی خوش حالی دیکھے،
6 کہ تُو اپنے پوتوں نواسوں کو بھی دیکھے۔ اسرائیل کی سلامتی ہو!